یوپی:مصدقہ متاثرین کی تعداد 1507پہنچی

حالات کی نگرانی کے لئے سینئر افسران کی تعیناتی

0
16

لکھنؤ:(زمینی سچ) ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو انتظامی امور کے سینئر افسران اور طبی افسران کو 20 یا اس سے زیادہ مریضوں والے اضلاع میں جاکر وہاں کئے جارہے انتظامات کی خود سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کورونا وائرس وبا پر قابو پایاجاسکے۔ریاست میں جمعرات کو کوروانا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 1507 ہوگئی جن میں سے 187افراد ابھی تک مکمل طور سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 21افراد اس وبا سے جانبر نہ ہوسکے اور انہوں نے دم توڑدیا۔اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انتظامی امور کا ایک سینئر افسر اور ایک ہیلتھ افسر جمعہ سے 20 یا اس سے زیادہ مریضوں والے اضلاع میں بھیجے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی ریاست میں تقریبا 15اضلاع ہیں۔جس میں سے گوتم بدھ نگر میں پہلے سے ہی سینئر افسر تعینات ہیں اس طرح سے بقیہ 14اضلاع میں سینئر افسران بھیجے جائیں گے۔جہاں پر وہ ایک ہفتے تک قیا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اضلاع کا دورے کرنے والے یہ سینئر افسران وہاں پر دستیاب کرائے گئے سہولیات اور طبی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے ضلع کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔مسٹر اوستھی نے بتایا کہ کچھ اضلاع جہاں پر آئی جی رینک کے سینئر پولیس افسران نہیں ہیں وہاں پر بھی انتظامیہ اور طبی افسر کے ساتھ ایک سینئر پولیس افسر کو بھیجا جائےگا۔وہیں دوسری جانب پرنسپل سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے کہا کہ اگرچہ مصدقہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ تعداد 1507تک پہنچ گئی ہے لیکن اس وقت ریاست میں اس وقت 45اضلاع میں 1299ایکٹیو کیسز ہیں۔مسٹر پرساد نے دعوی کیا کہ ریاست نے اپنی ٹیسٹ صلاحیت میں اضافہ کیا ہےاور بدھ کو 3737 نمونوں کی جانچ رپورٹ آئی جبکہ کل 3955 نمونے لئے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اب ‘پولی ٹیسٹ’چار لیبوں میں ہونے شروع ہوگئے ہیں اور گذشتہ کل 812 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔وہیں آئیسولیشن میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد 1584 ہے اور جبکہ 11826افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here