لدھیانہ:کانگریس کے کارکنوں اور پنجاب کے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پارٹی کے وزیر اعلی کا چہرہ مسٹر چرنجیت سنگھ چنی ہوں گے۔
یہاں ’ ‘آواز پنجاب کی‘ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر چنی کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس فیصلے کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو امید تھی کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ایسے چہرے کی ضرورت ہے جو غربت اور بھوک کو سمجھ سکے۔ پنجاب کو ایسے شخص کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اتنا مشکل فیصلہ آسان کر دیا۔

