علی گڑھ والےبی جے پی پر لگائیں گے تالا:اکھلیش

0
3

علی گڑھ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی یوگی حکومت کی تفریقانہ پالیسیوں سے عوام اس قدر ناراض ہیں کہ انتخابات کے بعد علی گڑھ ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کی عوام بی جے پی پر تالا لگا دیں گے۔
مسٹر یادو نے ہفتہ کو علی گڑھ میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ایس پی امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں عوام کی بی جے پی کے تئیں ناراضگی کا عالم یہ ہے کہ اب ریاست کے 80فیصدی لوگ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے ساتھ آگئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو نیست و نابود کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں نئی پارلیمنٹ عمارت تعمیر کررہی بی جے پی آئین بھی تبدیل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا’اس لئے ہم کہہ رہے ہیں کہ اترپردیش کا یہ الیکشن آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ اترپردیش میں نظم ونسق کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ جس ریاست کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے خلاف سب سے زیادہ مجرمانہ مقدمے درج ہوں اور وزیر اعلی ونائب وزیراعلی خود اپنے خلاف مقدمے واپس لے رہے ہوں اس ریاست کے نظم ونسق کے انتظام کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ہاتھرس عصمت دری واقعہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس میں ایک لڑکی کے ساتھ بہیمانہ واردات تو ہوئی ساتھ ہی اسے آخری احترام بھی نہیں ملا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران حراست اموات کے معاملے میں اترپردیش ہی سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دونگی کرنے اور دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی کے اقتدار میں عوام کی کمائی نصف ہوگئی ہے۔ اور مہنگائی دو گنی ہوگئی ہے۔ اس سے عام آدمی کا گذر بسر ہی اب آسانی سے نہیں ہوپارہا ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ اترپردیش کے لوگ کورونا بحران میں پیدا ہوئے بحران کو بھی کبھی نہیں بھول پائیں گے جب پیدل چل کر غریب مزدوروں کو گھر جانا پڑا۔ لوگوں کو دوا، بستر اور آکسیجن تک نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ کسانوں کو تین کالے قوانین کی واپسی کے لئے ایک سال تک باہر سڑکوں پر بیٹھنا پڑا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایس پی کے میعاد کار میں طلبہ کو دئیے گئے لیپ ٹاپ، آج تک بند نہیں ہوئے جبکہ بی جے پی حکومت کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گرمی نکلانے کی بات کررہے ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایس پی کی حکومت بننے پر نوجوانوں کے لئے’بھرتی‘نکالی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here