خواتین سیکورٹی پر حکومت کو جھوٹ بولنا بند کرنا چاہئے:اکھلیش

0
3
Akhilyesh Yadav Former Chief Minister of Uttar Pradesh

بلندشہر:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خاتون سیکورٹی پر جھوٹ بولنا بند کردینا چاہئے۔
راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’حال ہی میں بلند شہر میں ہاتھرس کی طرح پیش آئے اجتماعی عصمت دری و قتل کے واقعہ سے ہر کوئی سکتے میں ہے۔حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ ان کے میعاد کار میں لڑکیاں رات 12بجے بھی اپنے گھر سے باہر نکل سکتی ہیں اور کچھ بھی نہیں ہوگا‘۔
اکھلیش نے کہا کہ نہ صرف ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بلکہ وفاقی وزیر امت شاہ اور حکومت سے وابستہ دیگر افراد لگاتار اس بات کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ یوپی نظم ونسق کے بارے میں کافی آگے نکل چکا ہے لیکن واقعات روزانہ وقع پذیر ہورہے ہیں۔ بلند شہر کے واقعہ نے ہاتھرس کی یاد کو تازہ کردیا ہے۔یہ ایک وحشیانہ جرم ہے۔لہذا اب حکومت کو بہن بیٹوں کے تحفظ کے بارے میں جھوٹ بولنا بند کردینا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21جنوری کو بلند شہر میں ایک 16سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کا قتل کردیا گیا تھا۔متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس پر ان کی مرضی کے خلاف زبردستی رات میں لاش کی آخری رسومات کی ادائیگی کا الزام عائد کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ’مجرمین کھلے عام گھوم رہے ہیں۔حکومت متاثرہ کنبے کی مدد کے لئے ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔اتحاد کے پلیٹ فارم سے میں کہنا چاہتاہوں کہ مجرمین کی جلد از جلد گرفتاری ہونی چاہئے۔ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے ساتھ حکومت کو متاثرہ کنبے کے ساتھ ہرممکن تعاون پیش کرنا چاہے۔
اکھلیش نے کہا’حکومت کا یہ دعوی کہ ان کے میعاد کار میں بیٹیان محفوظ ہیں اور کہیں بھی ان کے خلاف کوئی واقعہ پیش نہیں آرہا ہے اب کم سے کم یہ جھوٹ بند ہوجانا چاہئے۔’اگر ہم اس طرح کے واقعات کے اعدادو شمار میں ایک نظر دوڑائیں تو ہمیں ایک بڑی تعداد ملے گی اور یوپی کئی ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دے گا‘۔
اکھلیش نے تیقین دیا کہ اگر اتحاد کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو ہم خواتین کی سیکورٹی کے لئے پولیس گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔اکھلیش نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کیرانہ، مظفرنگر میں’ جوگرمی دکھائی دے رہی ہے، یہ سب کم ہوجائے گی، گرمی کیسے ختم ہوگی میں جانتا ہوں‘ جیسے مبینہ جملوں کے استعمال پر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کو ایسے جملے زیب نہیں دیتے ہیں۔ ریاستی نوجوانوں کو’گرمی نہیں بھرتی‘کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کےذریعہ استعمال کی جانے والی زبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان خاص طور سے نوجوانوں کا جو اتحاد قائم ہوا ہے بی جے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔اور ایسی زبان کا استعمال ان کی اسی حواس باختگی کا غماز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں کسان و نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسے حکومت چاہتے ہیں۔
آر ایل ڈی سربراہ نے تیقن دیا کہ اتحاد کی حکومت بننے پر ہم خواتین سیکورٹی کے تعلق سے بڑی تبدیلی کے حامی ہیں اور کوشاں ہیں کہ ایسا نظم تیار کیا جائے کہ ہاتھرس کے واقعہ کو دہرایا نہ جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here