سپریم کورٹ ’گیٹ 2022‘ امتحان ٹالنے کی عرضی پر جلد سماعت کرنے پر متفق

0
3

نئی دہلی،2 فروری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے گریجویٹ ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ان انچینئرنگ (گیٹ)-2022 ٹالنے کے مطالبے سے متعلق ایک عرضی پر جلد سماعت کےلئے بدھ کو منظوری دی گئی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے عرضی گزاروں امیدوار طلبہ کی جانب سے وکیل پلبھ مونگیا کی درخواست پر عرضی پر سماعت کےلئے منظوری دی۔
وکیل نے یہ اپیل آج ’خصوصی ذکر‘ کے دوران سہ رکنی بینچ کے سامنے کی تھی۔
عرضی میں پانچ فروری سے ہونے والے امتحان کووڈ19 کے بڑھتے خطرے کےپیش نظر ٹالنے سے متعلق حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
خصوصی ذکر کے دوران عرضی گزاروں کی جانب سے بینچ کے سامنے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان میں قریب نو لاکھ امیدوار شامل ہورہے ہیں،جن میں سے بڑی تعداد میں امیدوار امتحان ٹالنے کا مسلسل مطالبہ کررہےہیں۔
واضح رہے کہ اس امتحان کےلئے ایپلیکیشن فارم جاری دئے گئےہیں۔
اس بار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی) کھڑگپور امتحان کا انعقاد کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here