وزیر اعلیٰ کے سامنے روزگار وضع کے سلسلے میں پیشکش

ریاست میں 15لاکھ لوگوں کے روزگاروضع کی مستحکم حکمت عملی بنائی جائے: وزیر اعلیٰ

0
14

لکھنؤ(زمینی سچ):اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ 03سے 06ماہ کے اندر کم از کم 15لاکھ لوگوں کے روزگاروضع کی مستحکم حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے اس سلسلے میں مختلف محکموں کو ایک ہفتے کے اندرحکمت عملی بنا کرپیش کئے جانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای، اوڈی او پی ، این آر ایل ایم، باغبانی و فوڈ پروسیسنگ، دین دیال اپادھیائے خود روزگار اسکیم، مہارت فروغ مشن، کھادی دیہی صنعت اور منریگا کے ذریعے روزگاروضع کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد روزگار اور معیشت کو مضبوط بنانا ایک چیلنج ہے، جس کے لئے ابھی سے تیاری کی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اتر پردیش میں روزگار سے متعلق پیشکش کے موقع پر افسران کو ہدایت دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صنعتوں میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ 2500 روپئے ماہانہ تربیتی الاؤنس دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ایک سال میں ایک لاکھ نوجوانوں کو یہ سہولت مہیا کرائی جائے گی۔اس اسکیم کے تحت 02لاکھ نوجوانوں کو جوڑنے کی حکمت عملی بنائے جانے کے امکانات کو تلاشا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم ایس ایم ای اور او ڈی او پی کے تحت روزگارکے وسیع امکانات ہیں۔ان کے ذریعے کثیر تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔پرائمری اسکولوں کے بچوں کے لئے اسکول یونیفارم اور سویٹر بنائے جانے کے سلسلے میں تربیت دیتے ہوئے سلائی اور سویٹر مشینوں کی دستیابی یقینی بنا کر خواتین رضاکار گروپوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔اسی طرح، غذا اور فوڈ پروسیسنگ کے ذریعے بھی انہیں روزگار فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی جائے۔ان میں آچار، پاپڑ، پتل وغیرہ بنانے کے کام شامل کئے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، وسیع سطح پر ماسک بنانے کے کام سے بھی روزگار وضع کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر دودھ کمیٹیوں کی تشکیل کر ڈیری صنعت کو بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تربیت کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار اور ان کی مارکیٹنگ کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے وشوکرماشرم سمان یوجنا اور مہارت فروغ مشن کے تحت مختلف ٹریڈوں میں وسیع سطح پر تربیت کا بندوبست کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے مقامی سطح پر روزگار فراہم ہوں گے۔ موبائل رپیرنگ کے تعلق سے بھی تربیت دلا کر روزگاروضع کیا جا سکتا ہے۔یہ آج کی ضرورت ہے۔انہوں نے لاک ڈاؤن کے بعد نوجوانوں کو لون میلہ اور روزگار میلہ لگا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بینکوں سے تال میل بنا کر کسٹمر سروس سینٹر کے تعلق سے بھی اسکیم بنانے کی ہدایت دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here