کووڈ 19سے متاثرہ علاقوں میں پول ٹیسٹنگ کرانے کا حکم

0
50

لکھنؤ،21؍اپریل(زمینی سچ):اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے پھیلنے کو روکنے میں پول ٹیسٹنگ نہایت اہم ہے۔اس کے پیش نظر جس علاقے میں کووڈ 19انفکشن سے متاثر کیس ملیں وہاں پول ٹیسٹنگ کرائی جائے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کوارنٹین کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوارنٹین کئے گئے لوگوں سے مناسب فاصلہ بناکررکھا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کووڈ 19کے مریضوں کے لئے اکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس اور ڈاکٹروں سمیت سبھی میڈیکل اسٹاف کو ہر حال میں کووڈ 19کے انفکشن سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔لہذا اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس اہلکار اور طبی ٹیم تحفظ کے ضروری آلات لگا کر ہی ڈیوٹی کریں اور انفیکشن سے تحفظ کی ہدایت پرپوری طرح عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ای معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی خدمات دینے والے سبھی اسپتال اپنے اسٹاف کوکووڈ کنٹرول تربیت دلوائیں اوراسپتال میں انفیکشن سے تحفظ کے سبھی ذرائع کا استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کے علاج میں پلازما تھیروپی کے مثبت نتائج کی خبریں میڈیا میں آئی ہیں۔اس کے پیش نظر اس علاج کے طریقہ کار کا مطالعہ کرتے ہوئے ریاست میں بھی پلازما تھیروپی کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو’آروگیہ سیتو‘ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا پوری طرح عمل یقینی بنایا جائے۔ضلعوں کے اندر اورضلعوں کے درمیان ٹریفک روکا جائے۔انہوں نے لکھنؤ کے صدر علاقے کو پوری طرح سینٹائزیشن کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم سے گھر بھیجے گئے لوگوں اور کوٹہ، راجستھان سے واپس لوٹے طلبا کو ہوم کوارنٹین پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن نمبر 1076ے ذریعے واقف کرایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here