ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد85 189

0
9

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 1336 نئےکیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 18 ہزار کے پار پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 47 مزیدافراد کی موت کے بعد ہلک شدگان کی مجموعی تعداد 590 ہو گئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونوائرس کے اب تک کل 18985 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 705 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 3،252 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 463 کیسز کا اضافہ درج کیا گیااورمجموعی تعداد 4،666 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو مزید افرادکی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہو گئی ہے. ریاست میں 572 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس سے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 466 کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور سے یہ تعداد 4669 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہوگئی ہے۔ریاست میں 572 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔متاثروں کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں اب تک مجموعی طور سے 2081 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 47 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔قومی راجدھانی میں مجموعی طور سے 431 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد گجرات میں سب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ گجرات میں اب تک 2066 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 77 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ریاست میں اس بیماری سے 131 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔راجستھان میں کرونا سے متاثروں کے تعداد بڑھ کر 1576 ہوگئی ہے۔ ریاست میں متاثرانفیکشن سے گیارہ اورلوگوں کی موت کے بعد ان کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1540 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں بیالیس نئے متاثرسامنے آئے ہیں اور متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 1520 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے،وہیں 457 لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔ملک کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کرونا وائرس کی تعداد 1294 ہوگئی ہےاور بیس لوگوں نے اب تک اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ تلنگانہ میں کرونا متاثروں کی مجموعی تعداد 919 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد تئیس ہوگئی ہے۔کیرلہ میں 408 لوگ متاثر ہوئے ہیں اورتین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here