مہوبہ:راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت میں دیاجائے گا چاول

0
18

مہوبہ:11اپریل:کووڈ۔19 کی وجہ سے پیدا شدہ بحران میں اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں ایک لاکھ 80 ہزار 545 راشن کارڈ ہولڈروں کو پانچ کلو گرام فی یونت کے حساب سے مفت میں چاول تقسیم کیا جائےگا۔جو کہ اگلے تین مہینوں تک جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودھیش تیواری نے سنیچر کو بتایاکہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی کاروبار بند ہوجانے سے لوگوں کے سامنے پیدا مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن قدم اٹھائےجارہے ہیں۔اسی کے تحت کھانے کی دقت کو دور کرنے کے لئے ہر راشن کارڈ ہولڈر کو فی یونٹ پانچ کلو گرام چاول دستیاب کرایا جائےگا۔سرکاری راشن کی دوکانوں سے اس کی تقسیم شروع کئے جانے کے لئے 15اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے مہوبہ میں ضلع میں کل 673763 لوگ مستفید ہونگے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ کورونا بحران میں غریب مزدور طبقے کو نقد امداددئیے جانے کےحکومت کے ہدایت کے ضمن میں یہاں ضلع میں کل رجسٹرڈ مزدوروں کے کھاتے میں ایک۔ایک ہزار روپئے کی رقم بھیجی جاچکی ہے۔جبکہ بقیہ کے کھاتوں میں بھجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here