بھدوہی: کووڈ-19 کے پہلے کیس کی تصدیق

0
15

بھدوہی:11اپریل:اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں کووڈ۔19 سے متاثرہ پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیندر پرساد نے سنیچر کو بتایا کہ 30مارچ کو دہلی سے 32افراد کا ایک گروپ ٹرک کے ذریعہ کانپور پہنچا تھا۔ کانپور سے یہ لوگ ریلوے ٹریک کے سہارے پیدل چل کر بھدوہی ہوتے ہوئے بہار جارہے تھے۔ موڑ پولیس نے سبھی کو پکڑ کر بھدوہی شہر کے نیشنل انٹر کالج کے عارضی ریلیف کیمپ میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں پر بیمار ہونے کے بعد بہار کے کٹیہار گاؤں باشندہ توفیق نامی لڑکے کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے مرزا پور بھیجا گیا تھا۔ جہاں سے اس کی رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسے مرزا پور ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں کل 134 لوگ قیام پذیر ہیں۔اب ایک شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد ان میں بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اب یہاں موجود سبھی افراد کی جانچ کرائی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here