اٹلی میں 12.8 اور امریکہ میں 3.7 فیصد کورونا وائرس متاثرین کی موت

0
23
Chinese paramilitary police officers wearing protectieve gears transfer pails of disinfectant in Yunmeng county, outside Xiaogan City in China's central Hubei province on February 12, 2020. - The death toll from China's COVID-19 coronavirus epidemic climbed past 1,100 on February 12 but the number of new cases fell for a second straight day, as the World Health Organization urged global unity to combat the "grave threat". (Photo by STR / AFP) / China OUT (Photo by STR/AFP via Getty Images)

واشنگٹن،11 اپریل : عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ 19سے سب سے زیادہ تباہی والے دس ممالک میں سے چھ میں متاثرین کی موت کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہے اور دنیا میں صحت کی خدمات کے لحاظ سے دوسرا مقام رکھنے والے اٹلی کی پوزیشن سب سے خراب ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح سب سے زیادہ 12.8 فیصد ہے اورمتاثرین کی تعداد 147،577 ہے اور قریب 18849 مریضوں کی اب تک موت ہو چکی ہے جو 12.8 فیصد ہے۔
جانکوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دنیا بھرمیں سب سے زیادہ 501،301 ہے اور یہاں مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں 496،535 متاثرین کی تعداد میں سے 18586 کی موت ہوئی ہے جو 3.7 فیصد ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے مقابلے میں اعداد و شمار تقریبا ایک فیصد بڑھ چکا ہے۔جرمنی میں متاثرین میں ہلاک شدگان کا تناسب سب سے کم 2.3 ہے۔ ملک میں وائرس متاثرین کی تعداد 122،171 ہے جس میں 2767 کی موت ہوئی ہے۔اسپین متاثرین اور موت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 158،273 اور مرنے والوں کی تعداد 16081 ہے جو متاثرین کے تناسب کا 10.2 فیصد ہے۔فرانس میں 125،931 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 13،216 متاثرین کی موت ہو چکی ہے جو ساڑھے دس فیصد ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کا فیصد کافی زیادہ یعنی 12 فیصد ہے۔ یہاں 74،065 افراد متاثر ہیں اوراب تک تقریبا 8974 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ہالینڈ میں جان لیوا وائرس سے ابھی تک 23249 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2520 کی موت ہو چکی ہے جو شرح کے اعتبار سے 10.8 فیصد ہے۔ ایران میں68،192لوگ اب تک وبا کی زد میں آئے ہیں اور 4232 افراد کی موت ہوئی ہے جو 6.2 فیصد ہے۔اس کے علاوہ بیلجیم میں 26،667 کیسز سامنے آئے ہیں جو تناسب کا 11.3 فیصد ہے. بیلجیم میں اب تک 3019 متاثرین کی جان جا چکی ہے۔چین کے ووہان میں جہاں اس وبا کی شروعات ہوئی وہاں 82941 افراد اس وبا سے متاثر ہوئےاوراب تک چار فیصد یعنی 3340 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here