مہاراشٹر:3 ماہ تک مکان کرایہ وصولی پرروک

0
40
Uddhav Thackeray (Maharashtra C.M.)

ممبئی:یاست مہاراشٹر میں کروڑوں کرایہ داروں کو راحت بہم پہنچانے والے ایک اہم فیصلے کے ذریعے حکومت مہارشٹر نے کرایہ داروں سے 3 ماہ تک کرایہ وصول نہ کرنے پر پابندی لگانے کا آج اعلان کیا ہے۔ریاست کے ہاوسنگ محکمہ کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے بعد اب مالکانِ مکان 3 ماہ تک کرایہ نہیں مانگ سکیں گے ساتھ ہی اسی مدت کے دوران کسی کو بھی گھر خالی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا۔کوویڈ -19 بیماری اور جاری لاک ڈاؤن کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ریاست میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، کارخانے اور کاروبار بند ہیں ،لوگوں اور بطور خاص غریب و محنت کش طبقہ ، کارخانوں اور دیگر جگہوں پر مزدوری کے ذریعے اپنا گزر بسر کرنے والا طقہ سب سے زیادہ متاثر ہے ، اس پس منظر میں انھیں راحت پہنچانے کے لیے یہ ایم فیصلہ لیا گیا ہے اس طرح کی ہدایت ہاوسنگ محکمہ کی جانب سے مالکانِ مکان کے لیے جاری کی گئی ہیں۔آئندہ کے سخت حالات کے پیش نظر اس وقت غریبوں اور ضرورتمندوں کے ساتھ کھڑے ہونا یہ وقت کا تقاضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ہاوسنگ جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ موجودہ حالات کے تحت کرایہ داروں کو گھروں کا کرایہ دینا مشکل ہو رہا ہے اس لیے یہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ انھوں نے یہ بات واضح کر دی کہ 3 ماہ تک کرایہ وصول نہیں کرنے کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ کرایہ دینا ہی نہیں ہے۔ وقتی طور پر یہ راحت پہنچائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here