اسلامیہ کالج کے منیجرشفیق مرزا ایڈوکیٹ کے ا نتقال سے لکھنؤ سوگوار     

0

لکھنؤ:سینیئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور امیرالدولہ  اسلامیہ کالج کے منیجر الحاج شفیق مرزا  کا آج تقریباً ۳۰۔۷ بجے صبح میڈیکل کالج لے جاتے وقت راستہ میں انتقال ہوگیا۔انکی عمر تقریباً ۷۹ سال تھی پسماندگان میں بیٹا ھمایوں مرزا ،ایڈوکیٹ اور دو بیٹاں ہیں.تدفین نشاط گنج قبرستان جاریہ میں جمہ کو  ہی عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پڑھائی و نماز جنازہ و تدفین کے وقت سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا گیا۔ جس میں انکے ہزاروں چاہنے والے لاک ڈاؤن کے سبب شریک نہیں ہو سکے.

 شفیق مرزا ایڈوکیٹ کے انتقال پرمختلف تنظیموں اور مقتدر شخصیات نے اپنے  گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.ان کے انتقال کی خبرسے لکھنؤ کی فضا سوگوار ہوگئی .

مرزا صاحب کی ابتدائی تعلیم سے لیکر انٹر تک لکھیم پور میں ہوئی اور ایم۔کام اور ایل۔ایل۔بی لکھنؤ یونیورسٹی سے کیا تھا۔ وہ تقریباً ۱۹۹۰؁ء سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مدعوعین خصوصی ممبر تھے اور دینی تعلیمی کونسل سے بھی کافی عرصہ تک جڑے رہے۔ انکی طبیعت ۴؍۵؍ اپریل  ۲۰۲۰؁ء سے مختصراً خراب ہو گئی تھی تب میڈیکل کالج میں دکھایا گیا تھا وہاں صحتباب ہو گئے تھے، علاج جاری تھا لیکن آج علی الصبح پھر اچانک طبیعت خراب ہوئی اوراسپتال  لے جاتے وقت راستہ میں انتقال ہو گیا۔

انجمن اصلاح المسلمین کے سکریٹری ظفریاب جیلانی  ایڈوکیٹ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرزا صاحب نہ صرف انکے سینیئر تھے بلکہ شہر کی مشہور و معروف شخصیت میں شامل تھے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید بتا یا کہ شفیق مرزا صاحب سے میرا تعلق  ۱۹۷۱؁ء میں اس وقت ہوا جب میں وکالت کے پیشہ کے سلسلہ میں استاد محترم مرحوم الحاج شفیق الرحمن،ایڈوکیٹ چچا میاں کے چیمبر پہونچا۔ وہاں وہ پہلے سے چچا میاں کے یہاں بحیثیت جونیئر وکیل کے کام کر رہے تھے۔ ہمارا انکا رشتہ ایک سگے بڑے بھائی کی طرح تھا اور وہ مجھے اپنا سگا چھوٹا بھائی مانتے تھے جسکا اظہار انہوں نے ایک عوامی جلسہ جو اسلامیہ کالج میری ساوتھ افریقہ سے واپسی پر ہوا تھا میں بھی کیا تھا یہ باتیں انہوں نے اکثرجلسوں میں کہی کہ جیلانی صاحب میرا اتنا خیال رکھتے ہیں اگر میرا چھوٹا بھائی ہوتا تو اتنا خیال نہ کرتا ۔وہ ہمارے سینئئر تھے مجھ سے قبل وکالت شروع کی تھی۔ مرحوم حاجی شفیق الرحمن،ایڈوکیٹ ہم لوگوں کے استاد تھے۔مرزا صاحب شہر کے سماجی،ملی کاموں میں و انجمن کے کاموں میں ہمیشہ تعاون کرتے تھے۔
اللہ رب العزّت سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چودھری شرف الدین صدر انجمن ومحمد سلیمان نائب صدر انجمن، حاجی محمد مشرف حسین، سید کفیل احمد،ایڈوکیٹ، انتخاب جیلانی وغیرہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ تعلق کا اظہار کیا۔
جن اہم شخصیات نے ٹیلی فون پر تعزیت کی ہے انمیں جسٹس اجے لامباچیف جسٹس آسام ہائی کورٹ ،جسٹس ڈی۔کے۔ اپادھیائے، جسٹس عبدالمعین لکھنؤ ہائی کورٹ ، لکھنؤ بنچ و رٹائرڈ ججزس میں جسٹس ڈی۔کے۔ ترویدی ، جسٹس وشنو سہائے ، جسٹس امرناتھ ورما اور موجودہ ایڈوکیٹ جنرل راگھویندر سنگھ، شکیل احمد سید،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، اودھ بار ایسوسی ایشن کے صدرو جنرل سکریٹری و دیگر ممبران وغیرہ شامل ہیں۔تعزیت پیش کرنے والوں میں فضل الباری، اطہر نبی،محمد حسین خاں، دلشاد حسین،ایدوکیٹ، ڈاکٹر عمار انیس نگرامی، مسعود عالم جیلانی ، محمد غفران نسیم، ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی ، محمد فاروق وغیرہ شامل ہیں۔
ادبی جریدہ ماہنامہ امکان کے نائب مدیراور اسلامیہ کالج میں تاریخ کے لیکچررپرویز ملک زادہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لکھنؤ کی ایک جانی مانی ہستی شفیق مرزا صاحب پچھلے 36 سالوں سے امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج اور انٹر کالج کے مینیجر تھے۔میں ان خوش نصیب لوگوں میں ہوں جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے ، میں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا کہ مرزا صاحب کہ یہ کوشش رہتی تھی کی مسلم قوم کے بچے  اعلی  تعلیم حاصل کریں، تعلیم نسواں پر بھی وہ بہت زور دیتے تھے اور چاہتے تھے کی لڑکیاں بھی اعلی تعلیم حاصل کریں وہ ہمیشہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے تھے اور یہ چاہتے تھے اسلامیہ ڈگری کالج اور انٹر کالج تعلیم کے معاملے میں آگے رہے. وہ ہائی کورٹ کے معروف وکیل کے ساتھ ساتھ ایک ماہر تعلیم بھی تھے .ان کا انتقال لکھنو کے سماجی تعلیمی میدان کا بہت برا خسارہ ہے .اللہ شفیق مرزا صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے.

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here