رمضان میں ضروری اشیاء کی فراہمی کا بندوبست یقینی بنایا جائے: یوگی آدتیہ ناتھ

0
 
  لکھنؤ​:​(زمینی سچ):وزیراعلیٰ​ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ ​ آج یہاں لوک بھون ​میں ایک ​اعلی سطحی میٹنگ میں​ ​لاک ڈاؤن کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کمیونٹی کچن، ان ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور اناج تقسیم اپ ڈیٹ کی معلومات حاصل کی۔وزیر اعلیٰ نے ضروری اشیاء کی سپلائی کچن اور ان ڈور اسٹیپ ڈلیوری نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے​مزید ​  بہتر بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے سبھی ضروری بندوبست یقینی بنایا جائے۔  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر حال میں یہ یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔کووڈ 19کے انفیکشن کے دشوار کن حالات میں غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ریاست میں آئندہ 30جون 2020تک عوامی نظام تقسیم کے تحت یہ یقینی بنایا جائے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ہر ضرورت مند کو راشن ضرور ملے، اگرچہ اس کے پاس راشن کارڈ یا آدھار کارڈ نہ ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن مدت میں ریاستی حکومت کی جانب سے وسیع سطح پر کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم کامیابی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم کا یہ بہترین نظام آنے والے وقت میں بھی اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالابازاری، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور کم تولنے کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ 14دن کی کوارنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد شیلٹر ہوم سے ہوم کوارنٹین کے لئے گھر جانے والے لوگوں کی صحت کی جانچ کی جائے۔ساتھ ہی، ہوم کوارنٹین کے لئے بھیجتے وقت مجاز افراد کو غذائی اجناس پیکٹ بھی مہیا کرایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں این 95ماسک، پی پی ای سمیت انفیکشن سے تحفظ کے تمام آلات وافر مقدار میں لازمی طور پر دستیاب رہیں۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ یہ آلات مقررہ معیار کے مطابق ہوں۔اترپردیش کووڈ کیئر فنڈ اور این ایچ ایم میں دستیاب فنڈز سے پی پی ای خریداری کی جائے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here