دہلی حکومت نےفیس وصولی پر لگائی پابندی

0
23

نئی دہلی: ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے اقتصادی بحران سے نبردآزما راجدھانی کے والدین کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہاکہ تمام پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی اجازت کے بغیر فیس نہیں بڑھا سکتے۔ اسکول تین تین مہینہ کی فیس ایک ساتھ وصولنے کی بجائے اب صرف ماہانہ ٹیوشن فیس ہی لے سکیں گے۔مسٹر سسودیا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول ٹیوشن فیس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اور سالانہ یا دیگر فیس بھی نہیں وصول سکتے ہیں۔ کوئی بھی اسکول فیس نہیں جمع کرنے پر کسی بھی طالب علم کو آن لائن کلاس دینے کی سہولت سے محروم نہیں کرسکتا۔ حکومت کی ہدایت پر عمل نہیں کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف دہلی اسکول آف ایجوکیشن ایکٹ اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نائب وزیراعلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے خاص طورپراقتصادی اور تعلیم شعبہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اقتصادی سطح پر بھی بہت سارے کام ہورہے ہیں۔ تعلیم کے معاملہ میں دہلی حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لئے آن لائن کلاسیں شروع کردی ہیں۔ اس میں آن فون اور آن لائن سمیت اور بھی کئی ذرائع سے کلاسیں لی جارہی ہیں۔ ساتھ ہی مزید کئی قدم اٹھانے کی تیاری ہے۔
نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول دلی سمیت پورے ہندستان میں کمپنیوں کے ذریعہ نہیں چلائے جاتے ہیں بلکہ وہ ٹرسٹ /اداروں کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ اس قانون میں یہ مانا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکول جو لوگ چلائیں گے یا ادارے چلائیں گے وہ فائدہ کمانے والے ادارے نہیں ہوں گے بلکہ وہ چیریٹیل ادارے ہوں گے۔ایسے میں دہلی حکومت کو کئی مقامات سے شکایت مل رہی ہے کہ کچھ اسکول بڑھاچڑھا کر فیس مانگ رہے ہیں۔ حکومت سے اجازت کے بغیر کئی اسکولوں نے فیس بڑھا دی ہے۔ کئی مقامات سے شکایت مل رہی ہے کہ کئی اسکول ٹیوشن فیس کے علاوہ اور بھی کئی چار ج کررہے ہیں۔ سالانہ اور ٹرانسپورٹیشن فیس لے رہے ہیں جبکہ اس دوران ٹرانسپورٹیشن پر کوئی خرچہ نہیں ہورہا ہے۔کئی اسکول پورے پورے کوارٹر کی فیس مانگ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here