لکھنؤ :لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کا سہارا بنا’تاہا’ ٹرسٹ

0
158

لکھنؤ:کورونا لاک ڈاؤن سے پریشان یومیہ مزدوروں اورغریب طبقہ کے لوگوں کو راحت پہنچا نے کے لئےفلاحی تنظیم ‘تاہا’ ٹرسٹ سرگرم عمل ہے.ٹرسٹ شہرلکھنؤ کے 900 سے زیادہ گھروں تک غذائی اشیاء کی کٹ فراہم کر چکا ہے.ٹرسٹ یہ کام مخیرحضرات کی مدد سےکر رہا ہے۔ تنظیم کے ذریعہ ضرورت مندوں کی فہرست سازی کے بعد ان کوغذائی اشیاء کی کٹ فراہم کی گئی۔تمام سر گرمیوں کے دوران جہاں سوشل ڈسٹینسنگ اور لاک ڈاؤن کے ضابطوں پرعمل کیا  گیا وہیں ضرورت مندوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا گیا اس کے لئے ان کے گھروں میں ہی کٹ پہنچائی گئی اورفوٹوگرافی سے اجتناب کیا گیا ۔

ٹرسٹ فار اکلیمڈ ہیومن اکٹوٹیز(تاہا) کے منیجنگ  ٹرسٹی  ڈاکٹر جی.خواجہ نے بتایا کہ  ضرورت مندوں کو غذائی کٹ کی فراہمی کے لئے شہرکے مدح گنج، مشعلچی ٹولہ، ٹی۔جی۔ہاسٹل روڈ، بڑی پکڑیا،کھدرا، پرنیا، پرنیا موڑ،ڈالی گنج، کیمپبیل روڈ، ٹھاکر گنج اورحسین آباد کے لئے الگ الگ  گروپ بنائے گئے ہیں اور ہر ہفتہ نشان زد گھروں کو کٹ فراہم کی جارہی ہے۔ یہ  بھی کوشش کی جا رہی  ہے کہ لوگوں کو ایک کٹ ختم ہونے سے پہلے  دوسری کٹ مل  جائے.انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ رمضان المبارک کے دوران بھی ضرورت مندوں کو غذائی اشیاء کی فراہمی کا کام منظم طریقے سے انجام دے گا۔اس کام میں تعاون کے لئے اہل خیرحضرات اور ضرورت مند لوگ ان کے موبائل نمبر9454517883 پررابطہ کر سکتے ہیں .انہوں نے اہل خیرحضرات اورریلیف میں سرگرم والنٹیئرز بطورخاص الخیرفاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here