رمضان میں سحرو افطار کے وقت بھیڑ جمع نہ ہونے پائے: یوگی آدتیہ ناتھ

0
44

لکھنؤ(زمینی سچ):اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب ٹوٹل لا ک ڈاؤن ہے۔لہذا لاک ڈاؤن کا سختی سے صد فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہاکہ رمضان کے مہینہ میں سحر و افطار کے وقت بھیڑ جمع نہ ہونے پائے ۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی یا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تمام سرگرمیوں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن مدت میں ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر نہ ہونے پائے۔کسی کو بھی سپلائی چین بندوبست کے غلط استعمال کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں لگے لوگوں کی بھی میڈیکل جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو اداروں کی جانب سے کمیونٹی کچن میں مہیا کرائے جا رہے کھانے کی جانچ کی ہدایت بھی دی۔ٹیسٹنگ صلاحیت کو تیزی سے بڑھائے جانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرمنطقہ ہیڈ کوارٹر پر ایک ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے جس سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ ممکن ہو سکے۔علی گڑھ، سہارنپور اور مراد آبادانفکشن کے نقطہ نظر سے حساس ہیں۔اس لئے انکے ضلع اسپتالوںمیں ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے۔جانچ کے کام میں تیزی لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ طبی ٹیک نیشینوں کی ٹریننگ کرائی جائے۔ جانچ لیبارٹریوں کے آلات کو درست رکھا جائے۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوواقف کرایا گیا کہ ابھی تک انفکشن سے متاثر 10 ضلع کوروناسے مبرا ہو چکے ہیں۔22ضلع پہلے ہی کورونا سے پاک ہیں۔اس طرح فی الحال ریاست کے کل 32 ضلع کورونا وائرس انفیکشن سے پاک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے پاک اضلاع میں بھی مکمل نگرانی اور احتیاطی تدابیر برتنا ضروری ہے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی حالت میں تحفظ چین ٹوٹنے نہ پائے۔وزیر اعلیٰ نے سبھی پینڈگ سیمپل کی تیزی سے جانچ کرانے اور انفکشن تحفظ سے متعلق معیار اور رہنما ہدایت پر عمل نہ کر طبی انفکشن پھیلانے والے پرائیوٹ اسپتالوں کو سیل کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتالوں اورمیڈیکل کالجوں کے ذریعہ انفکشن سے تحفظ کے لئے اپنائے جا رہے بندوبست کی نگرانی ریاستی حکومت کے ایک میڈیکل افسرسے کرایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ طبی انفکشن سے بچاؤ کے لئے خاص احتیاط برتنا ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند کی ہدایت اور حکومت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے غیر متاثرہ اضلاع میں صنعتی یونٹوں کوشروع کرایا جائے۔پروجیکٹوں کے لئے ضروری تعمیری اشیا ء کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے۔اس کے تحت اینٹ ، ریت، مورنگ اور سریا کو اجازت دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here