تہوارں پر بھی سماجی، مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں: وزارت داخلہ

0
41

نئی دہلی، 10 اپریل : مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہدایات دئے ہیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاگو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران مختلف تہوار کے موقع پر کسی کو بھی سماجی، مذہبی یا دیگر تقریب کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ اور دیگر فیلڈ ایجنسیوں کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرانے کو کہیں اور قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھائیں۔ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے پھیلاؤ اورتشہیر کو روکنے کے لئے بھی سخت نگرانی جانی چاہئے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کو مکمللاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات کا سب جگہ تشہیر کی جانی چاہئے جس سے سب کو ان کے بارے میں معلوم ہوا اور وہ ان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ یہ بھی بتایا جانا چاہئے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کی دفعات کے تحت جرمانے اور کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ان ہدایات کے قوانین 9 اور 10 میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی طرح کے سماجی اور مذہبی انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے یہ ہدایات لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد جاری کئے تھے اور بعد میں ان میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here