ملک کورونا کی جنگ میں آنگن باڑی، اے این ایم، آشاکارکنوں کا احسان مند: راہل

0
16

نئی دہلی، 10 اپریل : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف آشا کارکن، اے این ایم اور آنگن باڑی کارکن جان خطرے میں ڈال کر لگن ااور جرات کے ساتھ اگلی قطار میں لڑ رہے ہیں، اس کے لئے پورا ملک ان کا احسان مند ہے۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ افواہوں اور الجھانے والے پیغامات کے درمیان یہ کمیونٹی کارکن لوگوں کو کورونا وائرس کووڈ -19‘کے خطرے سے بچاؤ کے حوالے سے بیدار کر رہے ہیں اور اس کے کردار کو جس طرح سے ادا کر رہے ہیں، اس کے لئے ملک ان کا احسا مند ہے۔انہوں نے کہا،”ضرورت کی اس گھڑی میں ملک کی خدمت ہی سچی حب الوطنی ہے۔ ہمارے کمیونٹی اہلکار سچے محب وطن ہیں اور وہ ہمارے گمنام ہیرو ہیں، جو کسی بھی تشہیر سے دور رہ کر، مسلسل اور انتھک محنت کررہے ہیں، تاکہ اس سخت بحران کے وقت ہمارے معاشرے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ لوگوں کو کووڈ -19 کے خطرے سے آگاہ کرنا اور یہ کس طرح پھیلتا ہے، اس بارے میں بیدار بنانے میں ان کمیونٹی اہلکاروں کا اہم کردار ہے۔“مسٹر گاندھی نے ملک کی خدمت کے لئے ہر کمیونٹی اہلکار کو سلام کیا اور کہ اس وبا کے دوران وہ ان کی اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لئے دعا کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here