کووِڈ-19 :طبی عملے کے تحفّظ کے لئے پروٹیکشن باکس تیار

0
28
  علی گڑھ، 20؍اپریل(زمینی سچ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دو اساتذہ نے مل کر کووِڈ-19کے انفیکشن سے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر صحت خدمات سے متعلق عملہ کے تحفظ کے لیے نہایت کم خرچ میں تیار ہونے والا انفیکشن پروٹیکشن باکس تیار کیا ہے۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انیستھیسیالوجی شعبہ کی ڈاکٹر شہانہ علی اور میکانیکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر یاسر رفعت نے مل کر یہ پروٹیکشن باکس تیارکیا ہے۔ ڈاکٹر شہانہ نے بتایا کہ یہ باکس ڈاکٹروں اور نرسوں کو تحفظ کا ایک اور گھیرا فراہم کرے گا اور وہ لوگ جو کووِڈ 19-کے مریضوں کے علاج سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں ان کی اس مہلک مرض کی تعدی یعنی انفیکشن  سے حفاظت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مریض کو وینٹیلیٹر پر ڈالنے سے قبل اس کی سانس کی نلی میں ایک نلکی ڈالی جاتی ہے اور اس وقت صحت خدمات سے جڑے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو اس مرض کی تعدی کا شدید خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروٹیکشن باکس میں کافی جگہ ہے اور ڈاکٹر اس کے باوجود آسانی سے کام کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس باکس کی صفائی اور تعدی سے پاک بنانے کے بعد اسے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر شہانہ نے بتایا کہ گو کہ صحت خدمات سے منسلک عملہ پرسنل پروٹیکشن اکوئپمنٹ کا استعمال کرتا ہے لیکن مریضوں کی سانس کی نلی میں نلکی ڈالتے وقت مریض کو کھانسی آ جانے سے ہونے والی تعدی کے خطرات سے بچانے میں اس باکس کی بڑی اہمیت ہوگی۔

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here