نئی دہلی: شہری ہوائی بازی کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کے حکم کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ہوائی کمپنیاں اب بھی ٹکٹ کی بکنگ کررہی ہیں ۔ڈی جی سی اے نے اتوار کو ایک سرکولر جاری کرکے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے بعد چار مئی سے مسافر پروازیں شروع کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اس نے سبھی ائرلائنس کو حکم دیا تھا کہ وہ ٹکٹ کی بکنگ ابھی نہ کریں۔مسافر پروازیں شروع کرنے سے پہلے انہیں تیاری کا پورا وقت دیا جائے گا اور اس کی پہلے سے اطلاع دی جائے گی۔سول ایوی ایشن ریگولیٹر کے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپائس جیٹ، گو ائر، انڈیگو اور وستارا نے بکنگ اب بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ بکنگ کی تاریخ چار مئی کے بجائے کچھ دن اور آگے بڑھادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج گھر کا خرچہ پورا نہیں کر پار ہوں بنک کا قرضہ ادا کرنے کی بات ہی نہیں ہے۔برکت علی نامی ایک ڈرائیور نے کہا کہ میں گھر میں دن بھر بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ اب کے یہاں کوئی دوسرا کام بھی نہیں کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا: ‘سال گذشتہ ہڑتال کے دوران میں مزدوری کرکے اپنے عیال کا پیٹ پالتا تھا لیکن آج حالات ایسے ہیں کہ گھروں سے باہر نکل ہی نہیں پارہے ہیں مزدوری کرنے کی بات ہی نہیں ہے’۔
برکت نے کہا کہ مزدوری کرکے پچھلے سال گھر چلایا تھا لیکن بنک کا قرضہ ادا نہیں کرپایا تھا لیکن آج گھر کا گذارہ بھی ہر گذرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر بن رہا ہے۔ارشد احمد نامی ایک گاڑی کے مالک نے کہا کہ گاڑیاں بند ہونے کے باوجود بھی روڈ ٹیکس برابر ادا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی طرح کے ٹیکس بھرنے پڑتے ہیں چاہے گاڑیاں بند ہی کیوں رہ جائیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کم سے کم وبا کے چلتے انہیں کچھ ٹیکسوں کی ادائیگی اور بنک قرضوں کی ادائیگی میں راحت دیں۔
