یوپی:آن لائن کلاسز و امتحانات سے متعلق تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل

0
44

لکھنؤ:11اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کی گورنر و ریاستی یونیورسٹیز کی چانسلر آنند بین پٹیل نے آن لائن کلاسز ، امتحانات اور تعلیمی سال 2020۔21 سے متعلق دیگر معاملات میں اپنی سفارشات پیش کرنے کے لئے سنیچر کو 7اراکین پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔راج بھون کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کمیٹی کو اس ضمن میں گورنر کو اپنی سفارشات پیش کرنے کے لئے 30اپریل تک کا وقت دیا گیا ۔کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے درمیان ریاستی یونیورسٹیز میں امتحانات اور کلاسز کافی دنوں سے متاثر ہیں۔اس مسئلہ کا مناسب حل نکالنے کے لئے چانسلر کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی قیادت ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ونے پاٹھک کریں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں پروفیسر وی کے سنگھ وائس چانسلر آئی آئی ایم ٹی میرٹھ، ڈاکٹر وجے کرشنا سنگھ وی سی ڈی ڈی یو یونیورسٹی ہاپوڑ،پروفیسر ویجیندر سنگھ ،وی سی این ڈی ایگریکلچر اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی فیض آباد،پروفیسر نیلیما گپتا وی سی چھتر پتی شاہو جی مہاراج یونیورسٹی کانپور،پروفیسر ٹی این سنگھ وی سی مہاتما گاندھی کاشی وشوناتھ وارانسی، اور پروفیسر آلوک کمار رائے وی سی لکھنؤ یونیورسٹی شامل ہیں۔یکم اپری کو گورنر نے ریاستی یونیورسٹیز کے وائس چانسلروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے طلبہ کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ان لائن کلاسز کے ساتھ دیگر مناسب حکمت عملی کو متعارف کرانے کو کہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here