اخبار میں جھوٹی خبر شائع کرکے افواہ پھیلانے والے دو صحافیوں کے خلاف معامہ درج

0
14

پرتاپ گڑ،ھ:اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ مہیش گنج پولیس نے اخبار میں جھوٹی خبر شائع کرکے افواہ پھیلانے کے الزام میں ہفتہ کو دو صحافیوں کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کیا۔
ایس ایچ او ستیندر رائے نے بتایا کہ ایک ہندی اخبار ‘ہندوستان؛ کے مقامی صحافیوں نے (مہیش گنج میں ملا جماعتی) جھوٹی خبر شائع کی۔جبکہ یہاں کوئی جماعتی نہیں ملا تھا۔خبر شائع کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔مذکورہ معاملے میں صحافی متھرا پرساد دھوریہ و کاشی رانا سمیت دو صحافیوں کے خلاف دفعہ 153 کا،153 کھا 188 و 505 (2) تعزرات ہند کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here