کیجریوال نے صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی

0
43

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی کے مختلف صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی وزیر اعلی نے صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ دہلی کے اندر تمام صنعتی علاقوں میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صنعتی علاقوں میں کسی بھی طرح کے زیر التوآہ ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے ، تاکہ فیکٹری چلانے والے اور وہاں جانے والے لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مسٹر کجریوال نے ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے مختلف صنعتی علاقوں میں سیور سسٹم اور سڑکوں وغیرہ کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دہلی سکریٹریٹ میں وزیر صنعت ستیندر جین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس دوران ، وزیر اعلی نے منگولپوری انڈسٹریل ایریا ، پٹپڑ گنج انڈسٹریل ایریا ، مایاپوری ، ادیوگ نگر ، اوکھلا ، جھنڈے والان، لارنس روڈ ، کیرتی نگر ، جی ٹی کرنال روڈ ، بھور گڑھ ، بوانہ فیز-2 میں ڈرین اور سڑکوں کے کاموں کا جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ میں ڈی ایس آئی آئی ڈی سی عہدیداروں نے ایک ایک کرکے تمام صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی۔ عہدیداروں کے مطابق حکومت نے ترقیاتی کام جیسے ڈرین اور سڑکوں کی تکمیل کے لئے جو آخری تاریخ طے کی ہے اس کے مطابق تمام صنعتی علاقوں میں کام جاری ہیں ، بلکہ کچھ صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کام قبل از وقت مکمل کرلیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مایاپوری صنعتی علاقے کے اندر اب تک 85 فیصد سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور باقی کام تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی طرح ادیوگ نگر انڈسٹریل ایریا میں سڑک اور ڈرین کا کام 99 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام بھی جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔ اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں سڑک کا کام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ کچھ پروجیکٹ 65 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here