ملک میں کورونا کے 89129 نئے معاملے

0
28

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 8189129 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
سنیچر کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92ہزار 260ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 44202مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11569241کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔سرگرم معاملے 658909ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، اس دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23360 فعال معاملات بڑھ کر 391257 ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 24126 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2457484ہوگئی ہے ، جبکہ 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55379ہوگئی ہے۔کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو 207بڑھ کر 26718 ہو گئے اور 2287 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 526 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4632 ہو گئی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو معاملے 1496بڑھ کر 11996 ہوگئے ۔ یہاں اب تک 11050 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 643686 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
چھتیس گڑھ میں ایکٹو معاملے 2871 بڑھ کر 31858 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 321873 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے مزید 43مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4247 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک میں ایکٹو معاملے 3354 بڑھ کر 34238 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں مرنےوالوں کی تعداد 12591ہوگئی ہے اور اب تک 959400 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 814 بڑھ کر 25428 ہوگئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 213327 ہوگئی ہے ۔ وہیں 6983 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18606 ہے اور اب تک 12750 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 861424 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹو معاملے 1279 بڑھ کر 19336 ہو چکے ہیں اور اب تک 277484 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 4014 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ گجرات میں ایکٹو معاملے 563 بڑھ کر 13559 ہوگئے ہیں اور اب تک 4539 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 294650 مریض متاثر ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں اس عرصے کے دوران 660 معاملوں کے اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 11022 ہوگئی ہے ۔ وہیں 3174 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور اب تک 280074 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو معاملے بڑھ کر 7692 ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 10335 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 571895 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔ تلنگانہ میں ایکٹو معاملے بڑھ کر 6900 ہوچکے ہیں اور 1712 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 302207 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو معاملے 8815 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 888508 ہوگئی ہے جبکہ 7225 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو معاملے 2155 بڑھ کر 14073 ہوگئے ہیں ۔ وہیں اس وبا سے 8836 افراد کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 599827 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بہار میں ایکٹو معاملے 456 بڑھ کر 2364 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں 1580افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے جبکہ 262733 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 2824 ، جموں و کشمیر میں 2003 ، اڈیشہ میں 1921 ، اتراکھنڈ 1221، آسام میں 1107، جھارکھنڈ میں 1115 ، ہماچل پردیش میں 1056، گوا میں 832 ، پڈوچیری میں 684، تریپورہ میں 392 ، منی پور میں 374 ، چنڈی گڑھ میں 381 ، میگھالیہ میں 150 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 92 ، انڈومان نکوبا ر میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 11 ، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here