متحد ہو کر آر ایس ایس کا مقابلہ کریں گے: راہل

0
50

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے جو حملے کرنا سکھاتا ہےلہٰذا متحد ہو کرہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘ ان کا سنگھ (آر ایس ایس) حملہ کرنا سکھاتا ہے، غیر متشدد تحریک، کسان کو بے خوف بناتا ہے۔ آر ایس ایس کا سامنا متحد ہو کر کریں گے، تینوں زرعی اور ملک مخالف قوانین واپس کرواکر ہی دم لیں گے‘۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک دیگر بیان میں بے روزگاری کے سلسلے میں حکومت کو کٹ گھرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ نوکری کے مواقع پیدا کیےبغیر ، ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہندوستانی معیشت کو رفتار دینے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، پروڈکٹیوٹی بڑھانا اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر نجکاری کے سلسلے میں ہدف تنقید بنایا اور کہا،’تاج محل سے کانگڑہ محل تک، سب…فروخت کر دوں گا، یہ وہ کر رہے ہیں، جو ووٹ لیتے ہوئے کہتے تھے-میں ملک نہیں بکنے دوں گا۔ کیا خبر تھی کہ مطلب ہے؛ میں ملک میں کچھ نہیں بچنے دوں گا‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here