کورونا کا ایک بھی معاملہ نہیں، پھر بھی ذاکر نگر سیل کیوں؟چودھری

0
19

نئی دہلی:جنو ب مشرقی دہلی کے ذاکر نگر (مغرب) میں گزشتہ پچاس دنوں سے کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ نہیں آنے کے باوجود علاقہ کو اب تک ڈی کنٹینمنٹ زون میں نہیں تبدیل کیا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذاکر نگر (مغرب) کے آر ڈبلیو اے کے صدر آئی چودھری نے یو این ائی سے جمعرات کو بتایا کہ علاقہ کو کنٹینمنٹ زون سے نکالنے کے لے وہ وزیراعلی اروند کیجریوال سے لیکر ضلع انتظامیہ تک جا چکے ہیں لیکن کہیں سے بھی کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا ہے۔ کالونی سے نکلنے کے تمام راستوں کے بند رہنے کی وجہ سے لوگوں کو ہر دن بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مسٹر چودھری نے کہاکہ ذاکر نگر (مغرب) کالونی میں کورونا مریض کے ملنے کے بعد دس اپریل کو علاقہ کو کنٹینمنٹ زون اعلان کیا گیا تھا اور پندرہ اپریل سے اب تک کورونا کا کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اس کے باوجود اسے کنٹینمنٹ زون سے نہیں نکالا گیا ہے۔اس معاملہ میں جنوب مشرقی ضلع کی ضلع مجسٹریٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔خیال رہے کہ ذاکر نگر کے علاوہ نظام الدین بستی بھی گزشتہ تقریباً دو مہینہ سے کنٹینمنٹ زون بنی ہوئی ہے جبکہ اس دوران یہاں کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here