کورونا سے دہلی،مہاراشٹراورمغربی بنگال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

0
13

نئی دہلی: دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے سب سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں سب سے زیادہ (98) اموات ہوئی ہیں۔ وہیں مہاراشٹرمیں 85 اور مغربی بنگال میں 46 مریض کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس جان لیوا وبا سے 485 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے ، جبکہ مہاراشٹر سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 93.51 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 87.59 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ، جبکہ 485 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،200 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4.54 لاکھ فعال کیسز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here