کانگریسی لیڈر رام کرشنا دویدی کا انتقال

0
50

لکھنؤ:10اپریل(زمینی سچ) سینئر کانگریسی لیڈر و اترپردیش کے سابق وزیر رام کرشنا دویدی کا لمبی علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہوگیا وہ 88 برس کے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مسٹر دویدی گذشتہ کچھ مہینوں متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اورعلاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے آج صبح چار بجے آخری سانسلی۔ لواحقین میں دو بیٹے ہیں۔مرحوم کے آخری رسومات کی ادائیگی اجودھیا میں ممکن ہے۔مسٹر دویدی بھارت چھوڑ تحریک کے دوران جیل گئے تھے۔ وہ سال 1971 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہیں ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلی ٹی این سنگھ کو منی رام اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں شکست دے دیا۔ بعد میں انہیں ریاست کا جانب وزیر اعلی بنا یا گیا۔وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے بھی بہت قریبی تھے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے رکن بھی تھے۔ حال ہی میں پارٹی کے دیگر دس سینئر لیڈروں کے ساتھ پارٹی سے نکالے جانے سے قبل تک وہ گذشتہ 15 سالوں سے اترپردیش کانگریس کے ڈسپلنری کمیٹی کے صدر تھے۔انہوں نے دس دیگر لیڈر کے ساتھ پارٹی میں برہمنوں اور سینئر لیڈروں کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔ ان لوگوں نے آنجہانی جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی جینتی پر الگ الگ پروگرام منعقد کئے تھے۔ اس پر پارٹی قیادت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بعد میں سینئر لیڈروں نے خود کو پارٹی میں نظر انداز کئے جانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ مسٹر دویدی کی بیماری کی وجہ سے پارٹی قیادت نے ان کے اخراج کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔اس درمیان اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو، پارتی کے لیڈر سدھارتھ پریا شریواستو،امرناتھ اگروال، ویریندر مدان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here