پورے ملک میں جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی 74ویں یوم آزادی تقریب

0
13

نئی دہلی:ملک میں 74ویں یوم آزادی پروگرام ہفتہ کو جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر قوم کی آن بان اور شان کی علامت پرچم پورے ملک میں لہرایا گیا۔دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ سے مسلسل ساتویں مرتبہ پرچم لہرانے کے بعد باشندگان ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پورا ملک جوش سے بھرا ہے اور ایل او سی سے لے کر ایل اے سی تک ملک کی خود مختاری پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے ملک نے ،ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے۔چین اور پاکستان کا نام لیے بغیر آج کہا کہ ہندوستان کی جانب آنکھ اٹھانے والوں کو منھ توڑ جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ملک نے غیر معمولی وقت میں ناممکن کو ممکن کیا ہے۔اسی قوت ارادی کے ساتھ ہر ایک ہندوستانی کو آگے بڑھنا ہے۔سال 2020،ہماری آزادی کے 74 سال کا موقع ہے اور اسے ہمیں بڑے مواقع کے طور پر دیکھنا ہے ۔انہوں نے کہا،اگلے سال ہم اپنی آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہوجائیں گے۔ایک بہت بڑا خوشی کا دن ہمارے سامنے ہے اور بڑے عزم کے لیے یہ نئی توانائی سے بھرا نیا موقع بھی ہے۔دوسالوں کے لیےہمیں عہد کرنا ہوگا ایک تو جب ہم 75 ویں سال میں داخل ہوں گے اور دوسرا 75واں سال پورا ہوگا تو وہ اور بھی بڑا موقع ہوگا۔انہوں نے 21ویں صدی کے اس دہائی میں ہندوستان کو نئی پالیسی اور نئی روایت کے ساتھ ہی یہ کہتے ہوئے آگے بڑھنے پر زور دیا کہ اب معمولی سے کام نہیں چلے گا اور ہمیں ہر شعبے میں سب سے بہتر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا،’’ہماری پالیسی ہمارے طریقے ،پیداوار ،سب کچھ بیسٹ ہونا چاہیے،سب سے عمدہ ہونا چاہیے۔تبھی ہم ایک ہندوستان اعلیٰ ہندوستان کے تصور کر سچ کر پائیں گے’’انہوں نے کہا کہ خود کفالت کا چیلنج چھوٹا نہیں ہے اور اس کی کسوٹی پر کھرا اترنے کے لیے 130کروڑ لوگوں کو مل کر شب وروز سخت محنت اور قربانی دینی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here