سابق کرکٹ کھلاڑی اور اترپردیش کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی حالت نازک

0
12

لکھنؤ:سابق ٹسٹ کرکٹر اور اترپردیش سرکار کے کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے گروگرام میں واقع میدانتا اسپتال بھیجا گیا ہے۔
گزشتہ 11جولائی کو کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مسٹر چوہان کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پی جی آئی کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے سنیچر کے روز بتایا کہ وزیرکی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لئے میدانا سپر اسپیشلٹی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ انہیں گردے میں انفیکشن ہونے لگا تھاجس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے میدانتا بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق کرکٹ کھلاڑی کو لائف سپورٹ سسٹم میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
تقریبا چالیس ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے چیتن چوہان اور سنیل گواسکر کی سلامی جوڑی گیندبازوں کا سخت امحتان لینے کے لئے مشہور تھی۔ 73 سالہ چوہان نے 25 دسمبر 1969 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ ان کا آخری میچ بھی 1981 میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں اہم عہدے پر رہے اور تقریبا دس سال بعد وہ سیاست میں سرگرم ہوئے اور پہلی مرتبہ 1991 میں امروہا سیٹ سے لوک سبھا پہنچے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here