نظام الدین تبلیغ مرکزکو بدنام کرنا بند کریں : ایس ڈی پی آئی

0
12

نئی دہلی،31؍مارچ(زمینی سچ):سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا نے کہا ہے کہ نئی دہلی نظام الدین تبلیغ مرکزاور رہنمائوں کے خلاف کورونا وائرس پھیلائو میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام لگاکر ان کی بدنامی کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ معتصبانہ میڈیا کے ذریعے یہ شیطانی پروپگینڈہ لاک ڈائون کے اس دور میں صرف فرقہ وارانہ نفرت کے وائرس پھیلانے میں مددگار ہوگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں غیر منصوبہ بند لاک ڈائون کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عوامی رابطے پیدا کرنے میں جو کردار نبھایا ہے اس کو چھپا نہیں سکتی ہے۔ تبلیغ مرکز نے کسی قانون یا حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ اگر انہیں لاک ڈائون کے دوران مندوبین کو رکھنا پڑا ، تو یہ اس وجہ سے ہے کہ حکومت نقل و حمل یا رہائش فراہم کرنے میں ناکام رہی ۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ میں تمام حکام اور گروپوں کایاد دلانا چاہتا ہوں کہ اب گندی سیاست کا وقت نہیں ہے ۔ تبلیغ کے اجلاس پر توجہ مرکوز کرنا اور اترپردیش وزیر اعلی کی سربراہی میں ایودھیا میں ہوئے اجلاس کو نظر انداز کرنا شرمناک بات ہے ۔ میری ان سب سے گذارش ہے کہ وہ مہذب اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں اور تبلیغ مرکزکو نشانہ بنانا بند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here