علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملازمین کا ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا علان

0
22

علی گڑھ، 31؍مارچ(زمینی سچ): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی تدریسی و غیر تدریسی ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ اہ وزیراعظم کے کووڈ-۱۹ریلیف فنڈ میں میں عطیہ کریں گے تاکہ ملک کو درپیش اس ناگہانی صورتحال سے نپٹنے میں آسانی ہو۔
یہ فیصلہ آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں ہونے والی ایگزیکٹیو کونسل کے منتخب ممبران اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے نمائندوں کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ ملک کو درپیش اس سنگین مسئلے سے نبٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگ بھی اپنا تعاون پیش کریں۔
اس موقع پر میٹنگ میں شامل نمائندوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلدی ہی یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا اور ملک میں ایک بار پھر تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ ہی ترقی اور فروغ کی ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here