میڈ یا نے تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا

مہاراشٹرکے ہائی کورٹ کا غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار، میڈیا کے رول پر تنقید

0
32

اورنگ آباد/ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ اورنگ آباد بینچ نے غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف درج ایف آئی آر کو آج کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ذرائع ابلاغ کے رول پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میڈیا نے تبلیغی جماعت کو ’بلی کا بکرا بنایاہے‘بمبئی ہائی کورٹ نے بہت ہی سخت الفاظ میں اپنے فیصلے میں 29 غیر ملکیوں کے خلاف آئی پی سی اور غیر ملکی قوانین کی خلاف خلاف ورزی ٹورسٹ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے الزام لگا یا تھا کہ ان افراد نے تبلیغی جماعت کے دہلی میں واقع مرکز میں ایک پروگرام میں شرکت کرکے ٹورسٹ ویزا کی خلاف ورزی کی ہے۔پولیس نے ان 29 غیر ملکیوں کے علاوہ انھیں سہارا دینے والے 6 ہندوستانی شہریوں اور مسجد کے ٹرسٹیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ان پر بھی مقدمہ درج کیا تھا۔اورنگ آباد بنچ نے آج ایک انتہائی اہم فیصلہ سنایاہے،عدالت نے تبلیغی جماعت معاملہ میں ملک اور بیرون ملک جماعتیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ انھیں ‘بلی کا بکرا’ بنایا گیا ہے۔تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ہی انفیکشن کا ذمہ دار بتانے کا پروپیگنڈا چلایا گیا جو مناسب نہیں ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے ساتھ ہی میڈیا کو اس عمل کے لیے پھٹکار بھی لگائی۔عدالت نے سخت الفاظ میں کہا کہ “دہلی کے مرکز میں آئے غیر ملکی لوگوں کے خلاف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑا پروپیگنڈا چلایا گیا۔ ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی گئی جس میں ہندوستان میں پھیلے کووڈ-19 انفیکشن کا ذمہ دار ان بیرون ملکی لوگوں کو ہی بنانے کی کوشش کی گئی اور اس طرح تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا گیا۔”ملک میں انفیکشن کے تازہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عرضی دہندگان کے خلاف ایسے ایکشن نہیں لیے جانے چاہیے تھے۔ غیر ملکیوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی، اس پر ندامت کرنے اور ازالہ کے لیے مثبت قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔عدالت نے کہاکہ حکومت اس وقت بلی کا بکرا ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہے جب وبا یا آفت آتی ہے اور حالات بتاتے ہیں کہ ممکن ہے ان غیر ملکیوں کو بلی کا بکرا بنانے کے لیے منتخب کیا گیا ہو۔” اس دوران بنچ نے یہ بھی کہا کہ “کسی بھی سطح پر یہ انداز ممکن نہیں ہے کہ وہ (غیر ملکی) اسلام مذہب کی تشہیر کر رہے تھے یا کسی کا مذہب تبدیل کرانے کا ارادہ تھا۔”اس فیصلہ پررکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے عدالتی فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “پوری ذمہ داری سے بی جے پی کو بچانے کے لیے میڈیا نے تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا۔اور مسلمانوں کو نفرت اور تشدد کا شکار ہونا پڑا۔”تمام درخواستوں گزاروں کو جنھیں پولیس نے مختلف مقامات سے مساجد میں رہنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاایڈوکیٹ مظہر جاگیردار ہے بتایا کہ درخواست گزار نے کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستان کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اور قانونی طور پر دیے گئے ویزا کے تحت بھارت آئے تھے۔ انھوں نے عدالت میں یہ بھی دلیل دی کہ جب وہ ہندوستان پہنچے تو انکی کوویڈ 19 کی جانچ کی گئی۔اور وہ نیگیٹو تھی-جس کے بعد ہی انھیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلع احمد نگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ 23 مارچ کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔ ہوٹل اور لاجز بند کردیئے گئے تھے ، لہذا انہیں مساجد میں پناہ دی گئی۔ وہ ضلعی کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی سمیت غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھی ، انہوں نے معاشرتی دوری کے اصولوں پر عمل کیا۔ ان کا موقف ہے کہ جب ویزا دیا گیا تھا ، لیکن ان سے اپنے دوروں کے بارے میں مقامی حکام کو آگاہ کرنے کے لئے نہیں کہا گیا تھا ، لیکن انہوں نے حکام کو آگاہ کیا تھا۔ مزید یہ کہ ، ویزا کی شرائط کے تحت ، مساجد جیسے مذہبی مقامات پر جانے کی ممانعت نہیں تھی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ تین الگ الگ معاملہ میں پانچ غیر ملکی وائرس سے متاثرہ پایے گئے تھے-ڈی ایس پی نے بتایا کہ ضلعی مجسٹریٹ نے ممنوعہ حکم جاری کیا تھا جس میں تمام عوامی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم ، پابندی کے احکامات اور ویزا شرائط کے باوجود ، درخواست گزاروں نے مذہبی سرگرمی میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ، عوامی مقامات پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لوگ جو مرکزِمسجد سے آئے تھے ، وہ رضاکارانہ طور پر اپنی جانچ کرایں۔ لیکن وہ رضاکارانہ طور پر آگے نہیں آئے اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ پیدا کیا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here