ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا

0
14

ممبئی،9اپریل:شب برات کے موقع پر یہ روایت رہی ہے کہ مسلمان اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قبرستانوں میں جا کر عبادت کرتے ہیں مساجد میں نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور درگاہوں پر حاضریاں دی جاتی ہیں لیکن موجودہ لاک ڈا=ن کے سبب مسلمانوں کی اکثریت نے گھر میں بیٹھ کر ہی عبادت کرنا پسند کیا اس تعلق سے آج یہاں شہر کے علمائے کرام اور ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں کے اس عمل کی تعریف کی اور ان کی اپیل پر لبیک کہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا –
جمیعتہ العلماء مہاراشٹر کے قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت نے گھر میں بیٹھ کر عبادت کی اور ایک طرح سے انہوں نے حالات حاضرہ کے تحت حکمت عملی کو اپنایا جو یقینا قابل تحسین ہے –
سابق اقلیتی امور وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مسلمانوں کی دانشمندی اور گھروں میں بیٹھ کر عبادت کرنا واقعی قابل ستائش عمل ہے -ممبئی کانگریس کے نائب صدر ذاکر احمد نے کہا کہ شب برات کے تعلق سے علمائے کرام اور ممتاز مسلم شخصیات نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں بلکہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر ہی عبادت الہی میں مصروف رہیں اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور آج ممبئی کے مسلم علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں سو فیصد مسلمانوں نے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کی –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here