جونپور:22اپریل کو ہونے والا بی ایڈ انٹرنس امتحان ملتوی

0
17

جونپور:09اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کے ضلع جونپور کے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں 22اپریل کو مجوزہ بی ایڈ جوائنٹ انٹرنس ٹسٹ کو اگلے حکم نامہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے جمعرات کو بتایا کہ لکھنؤ یونیورسٹی کے ریاستی کوآرڈینیٹر پروفیسر امت واجپئی نے ریاست کے یونیورسٹیوں کو لیٹر بھیج کر مطلع کیا ہے کہ موجود حالاتکے پیش نظر مجوزہ بی ایڈ انٹرنس امتحان 22اپریل کو نہیں ہوگا۔یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کہا کہ کورونا وائرس کی خوف ناک حالت اور لاک ڈاؤں کو دیکھتے ہوئے 22اپریل کو ہونے والے بی ایڈ انٹرنس امتحان کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد منعقد کیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here