ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں ہوا اضافہ

0
12

نئی دہلی :مہاراشٹر ، پنجاب ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
مہاراشٹر میں سب سے زائد 4،924 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، وہیں پنجاب میں 214 ، مدھیہ پردیش 148 اور کرناٹک میں 137 کیسز بڑھے ہیں ۔ اسی طرح انڈومان اور نکوبار جزائر ، آندھرا پردیش ، چندی گڑھ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، گجرات ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، لکشدیپ ، منی پور ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان ، تلنگانہ اور تریپورہ میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کور ونا وائرس کے 16،752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار 731 ہوگئی ہے اور 11،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 75 ہزار 169 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 4،921 بڑھ کر 1.64 لاکھ ہو گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here