شاہ نے تمل ناڈو میں بی جے پی کا انتخابی بگل بجایا

0
12

چنئی : سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تامل ناڈو اور پڈوچیری میں 6 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اتوار کے روز پارٹی کا ا نتخابی بگل بجا د یا ۔
مسٹر شاہ گزشتہ دیر رات دہلی سے یہاں پہنچے اورہیلی کاپٹر کے ذریعہ آج صبح پڈوچیری میں کرائیکل کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کر ائیکل میں بی جے پی پڈوچیری کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس کے بعد وہ ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ دو پہر کو کرائیکل میں بی جے پی پڈوچیری بلاک اورعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔
بعدازاں مسٹر شاہ تمل ناڈو کے ویلو پورم جائیں گے ، جہاں وہ تھیونائی امل کالج میں 15:45 بجے بی جے پی تامل ناڈو کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وہ جانکی پورم میں ’وجئے سنکلپ‘ ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔ وزیر داخلہ بی جے پی تمل ناڈو بلاک اور عہدیداروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اس کے بعد وہ دہلی روانہ ہو جائیں گے ۔
شاہ کے اپنے مختصر دورے کے دوران تمل ناڈو میں حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کے بڑے لیڈروں سے بھی ملاقات کرنے کا امکان ہے ، جس نے اتحادی پارٹیوں میں سے ایک پی ایم کے کے ساتھ گزشتہ شب سیٹوں کی تقسیم کے معاملے میں سمجھوتا کر لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here