ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز

0
12

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کا پھیلاؤبڑھتا جا رہا ہے اورملک بھر 967 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوچکی 14792 جبکہ 36 مزید افراد کی موت کے بعد اب تک 488 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 957 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی وبا کے اب تک کل 14792 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
اب تک 2015 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 36 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 488 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 3323 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 331 افراد اس وبا سے صحت مند بھی ہوئے ہیں۔متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی راجدھانی دہلی ہے جہاں 67 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 1707 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس دوران چار مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے جبکہ 72 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
تمل ناڈو میں 56 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اوریہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1323 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں اب تک 15 افراد کی موت ہو چکی ہے۔مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہاہے اور وہاں 47 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 1355 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں 12 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔گجرات میں سب سے زیادہ 251 نئے کیسز سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1272 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ راجستھان میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہاں یہ تعداد بڑھ کر 1229 ہو گئی اور اب تک 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔تلنگانہ میں کورونا وائرس سے اب تک 791 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے. کیرالہ میں 396 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں متاثرین کی تعداد 969 ہو گئی ہے اور 14 افراد کی موت ہوئی ہے۔جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 603 اور کرناٹک میں 371 لوگ متاثرین ہیں جبکہ ان ریاستوں میں بالترتیب 15 اور 13 افراد کی موت ہو چکی ہے.مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 328 ہے اور پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 10، ہریانہ میں تین، بہار اور جھارکھنڈ میں دو دو اور اڑیسہ، میگھالیہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here