بی جے پی حکومت میں کسان خودکشی کرنے پر مجبور :اکھلیش

0
30

لکھنؤ:18اپریل(زمینی سچ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کسان مخالف پالیسی سازی کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے سنیچر کو کہا کہ اسی وجہ سے آج کسانوں کو مختلف قسم کی دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔اور کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔
مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی کبھی بھی کسانوں کی خیرخواہ نہیں رہی ہے۔جب سے بی جے پی نے اترپردیش کا اقتدار سنبھالا ہے متعدد کسانوں قرضوں کی وجہ سے خودکشیاں کی ہیں۔اور اب لاک ڈاؤن کے درمیان بھی کسانوں کے خودکشی کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ کسان گذشتہ دنوں ہوئی بے موسم بارش اور ژالہ باری سے نہیں ابھر پائے تھے کہ اب گذشتہ رات سے پھر خراب موسم نے ان کی کمر توڑ دی ہےکسانوں کی گیہوں اور آم کی فصلوں کو متعدد اضلاع بشمول مظفر نگر، بھدوہی، سونبھدر، رائے بریلی، بہرائچ، جونپور، وارانسی،اجودھیا، کانپور، بلند شہر، فتح پور، بجنور اور لکھیم پوری کھیری میں کافی نقصان پہنچا ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے واے متعدد کسانوں کی اموات ہوئی ہیں۔ریاستی حکومت کو ایسے کسانوں کے لواحقین کو فورا 25لاکھ روپئے کی مالی تعاون دینے کا اعلان کرنا چاہئے۔ ایس پی سربراہ دعوی کیا کہ گذشتہ دو مہینے قبل ہوئی بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی فصلوں کا کسانوں کو معاوضہ نہیں دیا گیااب ریاستی حکومت کو مناسب معاوضہ فراہم کرنا چاہئے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ کسانوں کی کثیر تعداد مویشی پروری سے وابستہ ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست میں دودھ کی طلب میں 50فیصدی کمی آئی ہے۔جس کی وجہ سے دودھ کا کاروبار کرنے والوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ان کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جانا چاہئے۔
مسٹر یادو نے دعوی کیا کہ کسانوں کو فصل بیمار اور کسان سمان ندھی اور اس جیسی حکومت کی جانب سے کی گئی دیگر اعلانات کا کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔جس سے احساس ہوتا ہے کہ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی امید کو چھوڑ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here