مولانا سعد جیسے لوگ قوم کا نقصان کر رہے ہیں: نقوی

0
30

نئی دہلی:  اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ نظام الدین مرکز کے مولانا سعد جیسے لوگ قوم کا نقصان کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے سازش کرکے عالمی وبا کووڈ۔19 کے خلاف ملک کی لڑائی کمزور کرنے کا گناہ کیا ہے۔مسٹر نقوی نے آج ایک ٹیلی ویڑن چینل کے پروگرام میں کہا کہ پوری قوم کو کچھ لوگوں کے گناہ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ملک کا مسلمان مولانا سعد جیسے لوگوں کی ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سعد گھناؤنا مجرم ہے اور وہ کھلا نہیں گھوم سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کورونا کے خلاف ملک کی جنگ کو کمزور کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے سازش کی ہے اور گناہ کرنے والوں کو اس کی سزا ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here