لکھیم پور میں بندروں کے اچانک بیمار ہوجانے سے افراتفری

0
53

لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے لکھیم پوری میں چار سے پانچ سو بندروں کے اچانک بیمار پڑ جانے سے افرا تفری مچ گئی ہے۔چیف اینیمل ہسبنڈری افسر ٹی کے تیواری نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سنیچر کی شام لکھیم پور شہر کے ایل آر پی چوراہے پر واقع فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام پر تقریباّّ 400سے 500بندروں میں تیزی کھانسی اور بیماری کی علامات نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل گودام سے گیہوں اور چاول کا نکالا جانا کافی ہورہا ہے۔ شہر میں گھومنے والے بندر بھی لاک ڈاون کی وجہ سے بھوکے ہونے کی وجہ سے گودام علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔مسٹر تیواری نے بتایا کہ بندر جھنڈ بناکر گودام سے نکلنے والے مال سے نیچے گرنے والا اناج اور بورے پھاڑ کر اناج نکال کر کھا رہے ہیں۔ اناج کے ساتھ مٹی بھی کھا رہے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ مقدار میں کھانا بھی بیمار ی کی وجہ ہے اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھا اناج گلے میں پھنسنے کی وجہ سے بندروں کو کھانسی آسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بندروں کے لئے پانی بھروا کر رکھنے کے ساتھ ہی روٹی بھی بنوانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تقریباّ پانچ سو بندروں کا اچانک اس ماحول میں بیمار ہونے تشویش کا موضوع ہے۔ اب تک کسی بندر کی موت ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اگر جلد بندروں کی صحت میں بہتری نہیں آتی ہے تو دودھوا نیشنل پارک کے وائلڈ لائف کے ماہرین اور لکھنو چڑیا گھر سے ڈاکٹروں کو بلایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here