کورونا:ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل ہورہااضافہ

0

نئی دہلی: مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ہلاک ہونے والوں کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ان تین ریاستوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 334 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس سے ہوئی ہلاکتوں کا تقریبا 66 فیصد ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15712 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 507 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک 2231 افراد کو صحت یا ب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔
متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 186 نئے معاملات درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک کل 1893 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں کل 72 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اس کے بعد گجرات میں متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا اور یہ 332 نئے مریضوں کے ساتھ 1604 ہوگئی اور 10 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا اور وہاں 52 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1407 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں ایک اور شخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں 49 نئے متاثرہ سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1372 ہو گئی ہیں اور ریاست میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔راجستھان میں 122 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ان کا ڈیٹا بڑھ کر 1351 ہو گیا ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ درج نہیں کیا گیا اور 11 پر ہی ہے۔ملک کی سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اب تک 1084 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں اب تک 844 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 400 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں آندھرا پردیش میں 603 اور کرناٹک میں 384 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 15 اور 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 341 ہے اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 12، ہریانہ میں تین، بہار اور جھارکھنڈ میں دو دو اور اڑیسہ، میگھالیہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here