لکھنؤ: لمبے عرصے کے بعد مایاوتی کی مورتی قائم

0
27

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی اترپردیش میں حکمرانی کے دوران اپنی مورتی بنوانے کی شوق کی وجہ سے پورے ملک میں سرخیوں میں رہیں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنی تین مورتیاں لکھنؤ واقع ‘بہوجن سماج پرینا کیندر’ میں قائم کرارہی ہیں۔
سنگ مرمر سے بنی سفید مورتیوں کو بہوجن سماج پرینا کیندر میں لگایا جارہا ہے۔ ہاتھ میں بیگ پکڑے مایاوتی کی ان مورتیوں کو لگانے کا کام گذشتہ کئی دنوں سے چل رہا تھا لیکن کسی کی نگاہ اس پر نہیں پڑی تھی ۔لیکن لگانے کے لئے ان مورتیوں کو جب کھلے میں لایا گیا تب بی ایس پی سربراہ کے دہائیوں بعد اپنی مورتی لگوانے کے دوبارہ جاگے شوق سے لوگ ایک بار پھر رو برو ہوگئے۔
چار ستون پر کھڑے ڈھانچے کے تین جانب بی ایس پی سربراہ کی مورتیاں ہیں حالانکہ بیچ میں بڑی مورتی کی جگہ ابھی خالی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مایاوتی ان سیاسی ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے میعاد کار میں خود کی مورتیاں لگوائی تھیں۔حالانکہ اس کے لئے انہیں اپوزیشن کی تنقیدیں جھیلنی پڑی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here