ایمبولنس نہیں ملنے پر ترنمول کانگریس کے لیڈر نے اپنی موٹر سائیکل سےمریض کو اسپتال پہنچایا

0
24

کلکتہ: جھاڑ گرام ضلع میں ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر ان دنوں سرخیوں میں ہیں، کورونا وائرس کے مشتبہ ایک مریض کو جب کوئی ایمبولنس اسپتال لے جانے کو تیار نہیں ہوئے تو ترنمول کانگریس کے لیڈر نے پی پی ای کٹ پہن کر اپنی موٹر سائیکل سے اس مریض کو اسپتال پہنچایا۔
گوپی پل پور گاؤں کے ذرائع کے مطابق ترنمو ل کانگریس یوا مورچہ کے لیڈر ستیکام پٹنائیک کو اپنی پارٹی کے کارکنوں سے پتہ چلا کہ ایک غیر مقیم مزدور جو کچھ دن پہلے ہیگاؤں واپس آیا ہے وہ گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلاہے اور ان میں کورونا وائرس کے علامات بھی ہیں۔کنبہ کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کے باوجود انہیں ایمبولینس نہیں مل رہا تھا۔ کوئی بھی کورونا کے خوف سے، ان کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔آخرکار ترنمو ل کانگریس کے نوجوان لیڈر نے پی پی ای کٹ پہن کر اس مریض کو اسپتا پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے
ستیکام نے اپنے پاس سے پی پی ای کٹ خریدی اور اس مریض کواپنی موٹرسائیکل پر بیٹھاکر اسپتا ل پہنچایا۔اسپتال گاؤں سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع تھا۔ڈاکٹروں نے مریض کو دیکھا اور دوائی دینے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ ڈاکٹروں نے اسے گھر میں تنہائی میں رہنے کو کہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here