عوامی مقام پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہوں:یوگی

0
17
Yogi Adityanath (C.M.Uttar Pradesh)

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے انفیکشن کی چین کو توڑنے کےلئے پوری احتیاط برتی جائے۔مسٹر یوگی نے ہفتے کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک انتظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ان لاک کا مطلب آزاد نہیں ہے۔یہ یقینی بنایا جائے کہ عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہو۔پولیس کے ذریعہ موثر پٹرولنگ کرتے ہوئے بھیڑ کو جمع ہونےسے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں مرحلے وار طریقےسے چھوٹ دینے کا انتظام کیاگیا ہے۔اس کے تحت آٹھ جون سے مختلف سرگرمیوں کے پروٹوکول کے سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ نگرانی کمیٹیوں کو مسلسل فعال رکھا جائے۔یہ یقینی بنایا جائے کہ کورونا مشتبہ افراد کو قرنطینہ سینتر میں رکھیں۔کورونا پازیٹو مریض کا علاج کوویڈ اسپتال میں ہی ہو۔انہوں نے ڈاکٹروں سمیت سبھی طبی اہلکاروں کو ٹیسٹ پروگرام مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ کوویڈ طبی اہلکاروں کے انتظامات کو چست درست رکھا جائے۔اسپتالوں میں صاف صفائی کے بہتر انتظام یقینی بنائے جائیں۔مریضوں کو وقت پر دوا ،صاف اور قابل ہضم کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کےلئے گنگنا پانی مہیا کرایا جائے۔یہ یقینی کیا جائے کہ ڈاکٹر ،نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف باقاعدہ راؤنڈ لیں۔انہوں نے آگرہ،میرٹھ ،علی گڑھ ،کانپور اور فیروز آباد کے میڈیکل کالجوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت بھی دی۔وزیراعلی جی نے گوشالا پر گوونش کےلئے سبھی ضروری انتظامات یقینی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ گو شالاؤں میں گائیں کو مناسب مقدار میں کھانا مہیا کرایا جائے۔گرمی اور برسات سے بچاؤ کےلئے مکمل انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے دیہی اور شہری علاقوں میں سینیٹائزیشن کے کام کو مسلسل کئے جانے کومسلسل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here