شب ِبرأت کے موقع پر گھروں سے باہر نہ نکلیں,مولانا ارشد مدنی کی اپیل

0
25

نئی دہلی، 8 اپریل (یزمینی سچ):ملک میں وبا کی شکل اختیار کرتا کورونا وائرس کے پیش نظر جمعےۃ علمائے کے صدر مولانا ارشد مدنی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کے موقع پرمساجدو مقابر کا رخ نہ کریں بلکہ گھر میں ہی عبادت و ریاضت میں مشغول رہیں۔
مولانا نے آج یہاں جاری ایک اپیل میں کہاکہکوروناوائرس ان دنوں ہندوستان اور دنیامیں انتہائی خطرناک شکل اختیارکرتاجارہا ہے۔ اسی سے تحفظ کی خاطر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اُس کی پابندی کرتے ہوئے مساجد میں بھی جماعت وجمعہ کو موقوف کردیا گیاہے اور گھروں میں نمازاداکی جارہی ہے۔
ہر سال مسلمان شب برأت کے موقع پر مساجد میں شب گزاری کرتے ہوئے خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے تھے اورفاتحہ کیلئے بڑے پیمانہ پر قبرستان بھی جاتے تھے لیکن اس”کورونا وائرس“ سے حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ سماجی فاصلہ کو باقی رکھا جائے۔ اس لئے مسلمانان ہند سے اپیل ہے کہ شب برأت میں عبادات اپنے گھروں میں ہی رہ کر کریں اور ملک وملت کی سلامتی اور اس وباء سے حفاظت کیلئے بھی دعاکریں۔
آئے! ہم سب مل کر اس بیماری کو ختم کرنے میں اہم کرداراداکریں۔

Previous articleمفت میں ہوگی کورونا وائرس کی جانچ
Next article09 April 2020

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here