دیگر ریاستوں کے مکینوں کے لئے ٹرینیں شروع کی جائیں:مہاراشٹر حکومت

0
10
UDDHAV THACKERAY (MAHARASHTRA C.M.)

ممبئی:مہاراشٹر کی ادھوٹھاکرے کی قیادت میں متحدہ اتحاد کی حکومت نے گزشتہ تین دن میں دوسری بارمرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے دیگر ریاستوں کے مزدوروں اورملازمت پیشہ افراد کوان کے وطن جانے کے لیے ممبئی اور پونے سے خصوصی ٹرینیں شروع کی جائیں ،ان دونوں شہروںمیں لاکھوں پھنسے تارکین وطن کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کے ذریعہ ٹرین شروع کرنے کی پیل کی گئی ہے۔
وزیر ریلوے پیوش گوئیل کو روانہ کیے گئے گئے خط میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ 3 مئی کو لاک ڈاو ¿ن ختم ہونے کے بعد ، دیگر ریاستوں سے آنے والے ہزاروں تارکین وطن گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند ہوں گے ،اس لیے محکمہ ریلوے ان کے لیے خصوصی ٹرینیں شروع کرے اور اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اجیت پوار نے گوئیل کو بتایا کہ چونکہ مہاراشٹر ایک اہم صنعتی ریاست ہے اور سب سے زیادہ تعمیراتی سرگرمیاں یہیں چل رہی ہیں، خاص طور پر اترپردیش ، بہار اور دیگر شمالی ریاستوں سے نقل مکانی کرنے والے غیر رسمی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد ان شعبوں میں کام کر رہی ہے ۔کوویڈ۔19 لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے ، مہاراشٹرمیں لگ بھگ ساڑھے چھ لاکھ تارکین وطن مختلف علاقوںکے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں ریاست انہیں روزانہ کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔اسی طرح کی ایک اور بڑی تعداد میں تارکین وطن کو مختلف این جی اوز یا سماجی تنظیموں نے انہیں کھانا فراہم کیا اور دیکھ بھال کی جارہی ہے کیونکہ اب ان تمام مزدوربے روزگار ہیں اور وہ اپنی آبائی ریاستوں میں واپس جانے کے خواہاں ہیں۔پوار نے گوئیل کو دو دن بعدخط دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بین وزارتی مرکزی ٹیم کو پہلے صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں ، جو یہاں کویڈ 19 کی حیثیت اور لاک ڈاو ¿ن انتظامیہ کا جائزہ لینے کے لئے آئی تھی ، ان تارکین وطن کے لئے بھی اسی طرح کی امداد کے لیے جو اپنی آبائی ریاستوں میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ممبئی میں باندرہ ریلوے اسٹیشن پر14 اپریلکو ایسے مزدوروں کی بے چینی کی ایک مثال دی جاسکتی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ 3 مئی کو لاک ڈاو ¿ن ہٹانے کے بعد یا مرکز کی جانب سے فیصلہ کردہ کسی اور تاریخ کے بعد ، تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ان مزدوروں کا ایک بار پھر بہت زیادہ رش ہوگا اور دشواری پیش آئے گی۔اس کے پیش نظر ، انہوں نے گوئل سے اپیل کی کہ وہ ممبئی اور پونے سے خصوصی ریل گاڑیوں کو ملک بھر کی تمام بڑے شہروں تک چلانے کے لئے پہلے سے ہی ضروری انتظامات کریں ، تاکہ تمام تارکین وطن کو جگہ دی جاسکے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر امن و امان کی کوئی پریشانی نہ پیدا ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here