دنیش شرما کا ایم ایل اے فنڈ سے ڈیڑھ کروڑ دینے کا اعلان

0
13

لکھنؤ:02 اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے کورونا وبا سے نپٹنے کے لئے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے لکھنؤ،آگرہ اور رائے بریلی کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپئے عطیہ کیا ہے۔
ڈاکٹر شرما نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی کورونا متاثرین کے علاج اور انفیکشن سے بچاو کے لئے وزیراعلی راحت فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر شرما نے لکھنؤ کے علاوہ آگرہ اور رائے بریلی کے لئے بھی فنڈ جاری کرنے کے لئے چیف ڈیولپمنٹ افسر لکھنؤ کو خط لکھا ہے۔ڈاکٹر شرما ان دو اضلاع کے انچارج ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ کے لئے ایک کروڑ روپئے جبکہ آگرہ اور رائے بریلی کے لئے25۔25 ل اکھ روپئے وقف کرنے کو منظور ی دی ہے۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ عوام الناس کو کورونا انفیکشن سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی کڑی میں اس رقم کو منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کورونا سے نپٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ صوبے میں ہر قسم کے پختہ انتظاما ت کئے گئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ سامنے کورونا وبا کا جو بحران کھڑا ہے اس سے لڑائی میں ابھی تک لوگوں نے کافی تعاون کیا ہے لیکن اس تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یہ تعاون گھر میں رہ کر کیا جاسکتا ہے۔ ذرا سی عدم توجہ پورے ملک کو مشکلات میں مبتلا کرسکتی ہے۔
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ڈور اسٹپ ڈلیوری کے ذرائع کو کافی پختہ طریقے سے نافذ کیا ہے۔ ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here