لاک ڈاؤن میں پریاگ راج سے پیدل ویشالی لوٹ رہے مزدور کی موت

0

ڈہری آن سون 02 اپریل : وبائی مرض کورونا سے تحفظ کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں اتر پردیش کے پریاگ راج سے پیدل چل کر ویشالی لوٹ رہے ایک مزدور کی بہار میں رہتاس ضلع کے ڈہری نگر تھانہ علاقہ میں جواہر سیتو کے نزدیک موت ہوگئی ۔
ڈہری کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنجے کمار نے آج یہاں بتایا کہ بہار کے ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ باشندہ ولاس مہتو (45) پریاگ راج میں ایک سڑک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد کمپنی کے ٹھیکدار نے ولاس مہتو کو کام سے ہٹا دیا تھا۔ ولاس تین دنوںمیں کبھی ٹرک سے تو کبھی پیدل چل کر کل دیر شام ڈہری پہنچا تھا ۔ اس کے بعد اس کے پیٹ میں تیز درد ہونے لگا ۔جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ متوفی کے بہنوئی مصری مہتو نے بتایا کہ ولاس مہتو کو اپینڈکس تھا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ سہسرام صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش اس کے گاؤں آج بھیج دی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here